Amazing Girl
: برطانیہ میں 17 سالہ لڑکی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس کی کی نہ صرف آنکھوں بلکہ کان سے بھی خون ٹپکتا ہے۔
برطانوی شہر اسٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے اس مرض سے ڈاکٹر بھی حیران ہیں جو 2013 کے وسط سے شروع ہوا اور اب تک اس میں کوئی افاقہ نہیں ہورہا۔ لڑکی دن میں 5 مرتبہ روتی ہے جس میں اس کی آنکھوں سے خون کے آنسو نکلتے ہیں، اس کے لیے دوا، غذا اور احتیاط سب آزمانے کے باوجود یہ مرض قابو میں نہیں آرہا جب کہ اب یہ حال ہے کہ اس کے ناک اور ناخن سے بھی خون ٹپکتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے لڑکی کی زبان اور کھوپڑی سے بھی خون نکلنے کے کچھ واقعات ہوئے ہیں۔
لڑکی کے مطابق اس کی آنکھوں سے خون جاری ہوتے وقت شدید تکلیف ہوتی ہے۔ 3 سال قبل اس کے تھوک میں تھوڑا خون آیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کی حالت مزید خراب ہوتی جارہی ہےاور اس کی وجہ سے وہ اسکول جانے اور لوگوں سے ملنے سے بھی قاصر ہے۔ لڑکی کو اب سر میں شدید درد ہوتا ہے اور صبح اٹھتے وقت انہیں بہت دھندلا دکھائی دیتا ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ناک، کان اور آنکھ کا کوئی مرض لاحق نہیں۔
ڈاکٹر کی جانب سے لڑکی کا دماغی رسولی کے لیے بھی ٹیسٹ کیا گیا اور اسکین میں کوئی ٹیومر نہیں آیا۔ ڈاکٹر اب تک اس لاعلاج مرض کو کوئی نام نہیں دے سکے بلکہ اس کے جگر، دل اور گردوں کا جائزہ لے کر بالکل فٹ قرار دیا گیا ہے تاہم بعض ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ لڑکی کے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بہت کمزور ہے۔
ماہرین کے مطابق اب تک دنیا میں 2 افراد میں ایسی بیماری دیکھی گئی ہے جن میں 6 برس قبل ٹینیسی امریکا میں 15 سالہ لڑکے کو دیکھا گیا جو دن میں 3 مرتبہ خون بھرے آنسو بہاتا تھا۔ ایک ماہرِ چشم نے اسے ہیمولیکریا کا مریض قرار دیا تھا جب کہ اس بیماری میں آنکھوں میں موجود خون کی رگیں کھل جاتی ہیں اور خون باہر آنے لگتا ہے۔
No comments